Monday, May 6, 2024

گوگل کی مشکلات میں اضافہ ، مزید 28 امریکی ریاستوں نے گوگل کے خلاف مقدمات دائر کر دیئے

گوگل کی مشکلات میں اضافہ ، مزید 28 امریکی ریاستوں نے گوگل کے خلاف مقدمات دائر کر دیئے
December 18, 2020

کیلفورنیا (92 نیوز) گوگل کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ مزید 28 امریکی ریاستوں نے گوگل کے خلاف مقدمات دائر کر دیئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی درجنوں ریاستوں نے گوگل پر عدم اعتماد کرنے کا تیسرا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انٹرنیٹ کے حوالے سے یہ بڑا نام غلبے کے لیے سرچنگ کا غلط استعمال کرتے ہوئے مسابقت کی فضا کو ختم کر کے اجارہ داری قائم کر رہا ہے۔

38 ریاستوں کی جانب سے دائر کیے گئے عدم اعتماد کے اس مقدمے میں امریکہ کے فیڈرل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس کیس سے کافی زیادہ مسائل اور الزامات سامنے لائے گئے ہیں جو رواں سال گوگل اور اس کی ملکیتی کمپنی الفابیٹ کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔

گوگل کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ کیس کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے نقصان صارفین کا ہی ہو گا۔