Friday, September 20, 2024

گوگل کی خودکار گاڑیاں حادثات کا شکار ہونے لگیں‘ کمپنی نے سر پکڑ لیا

گوگل کی خودکار گاڑیاں حادثات کا شکار ہونے لگیں‘ کمپنی نے سر پکڑ لیا
March 1, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) گوگل کی آٹومیٹک کار کے تین ہفتے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بس سے تصادم کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کیلیفورنیا کے شہر ماو¿نٹین ویو میں گوگل کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک پیش آیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب گوگل کی معروف خودکار گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئی ہوں۔ گوگل اور کیلیفورنیا کے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات میں اس حادثے پر گفتگو کی جائے گی اور یہ طے کیا جائے گا کہ اس حادثے کا قصوروار کون ہے۔ گوگل کی گاڑی میں سوار شخص کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ بس اپنی رفتار آہستہ کرلے گی اور گاڑی کو آگے جانے دے گی اور اس ہی لیے انھوں نے ڈرائیونگ کا کنٹرول کمپیوٹر سے نہیں لیا تھا۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح طور پر کچھ ذمہ داری ہماری بھی ہے کیونکہ اگر ہماری گاڑی حرکت نہ کرتی تو کوئی ٹکر نہ ہوتی۔ گوگل کا کہنا ہے آئندہ ہماری گاڑیاں اس بات کو زیادہ گہرائی سے سمجھیں گی کہ بسیں (یا دیگر بڑی گاڑیاں) ممکنہ طور پر دوسری گاڑیوں کی طرح راستہ نہیں دیں گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مستقبل میں اس طرح کی صورت حال میں زیادہ بہتر طریقے سے نمٹیں گی۔