Monday, September 16, 2024

گوگل کو مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کم تنخواہیں دینےکےالزامات کا سامنا

گوگل کو مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کم تنخواہیں دینےکےالزامات کا سامنا
April 8, 2017
نیویارک(ویب ڈیسک)گوگل کو مردوں کے مقابلے میں خواتین ملازمین کو کم تنخواہیں دینے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سان فرانسسکو کی ایک عدالت میں دوران سماعت امریکی محکمہ لیبر کے عہدیداران نے گوگل کے خلاف خواتین کو کم تنخواہیں دئیے جانے کے الزامات کا انکشاف کیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے گارڈین اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی محکمہ لیبر کے ریجنل ڈائریکٹر جینیٹی وائپر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں تمام کمپنیوں میں خواتین ملازمین کو کم تنخواہیں ادا کیے جانے کا پتہ چلا ہے۔ دوسری جانب گوگل نے عدالت میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے میں ملازمین کو ملنے والے معاوضے کا ہرسال جائزہ لیتے ہیں۔