Sunday, September 8, 2024

گوگل کا ڈوڈل بھی سبزہلالی پرچم سے سج گیا

گوگل کا ڈوڈل بھی سبزہلالی پرچم سے سج گیا
August 14, 2017

لاہور(92نیوز) پاکستان کی آزادی کا جشن،گوگل بھی پیش پیش ۔ گوگل کا ڈوڈل بھی سبزہلالی پرچم سے سج گیا۔

تفصیلات کےمطابق جشن آزادی کے عظیم موقع پر پوری  قوم کا جوش و خروش عروج پر پہنچا ہوا ہے اور وہ وطن کی آزادی کے دن کو خوب انجوائے کر رہی ہے ۔ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جن کی انتھک کوششوں سے برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی ۔ وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کو تبدیلی کرتے ہوئے اس پر سبز ہلالی پرچم لگادیا جس نے پاکستانیوں کی خوشی کو اور بھی دوبالا کر دیا ۔