Sunday, September 8, 2024

گوگل کا پکسل کے نام سے نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

گوگل کا پکسل کے نام سے نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ
September 21, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) گوگل نے  نیکسز کی بجائے پکسل کے نام سے سمارٹ فون متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گوگل کی جانب سے 4 اکتوبر کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر اس کے نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کے لیے ہیں ، جس کے ایک یا دو ماڈلز پیش کیے جاسکتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے اس حوالے سے یوٹیوب ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔اور  توقع کی جارہی ہے کہ گوگل کی جانب سے ایک 5 انچ جبکہ دوسرا 5.5 انچ کا فون پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اب کی بار گوگل کے فونز پہلے کے مقابلے میں مہنگے ہوں گے اور ان کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوگی۔