Sunday, September 8, 2024

گوگل کا موڈیولر سمارٹ فون کے انقلابی منصوبے ”پراجیکٹ آرا“ میں تاخیر کا اعلان

گوگل کا موڈیولر سمارٹ فون کے انقلابی منصوبے ”پراجیکٹ آرا“ میں تاخیر کا اعلان
August 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) گوگل نے موڈیولر سمارٹ فون کے آزمائشی منصوبے ”پراجیکٹ آرا“ میں تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پراجیکٹ آرا ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں گوگل کی کوشش ہے کہ ایسا فون بنایا جائے جو مختلف ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہو اور ان ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک مکمل فون بنایا جا سکے۔ اس کا مطلب ہے کہ فون میں پیچیدہ تبدیلیاں لائے بغیر اس میں کئی اجزا کو شامل کیا جا سکتا ہے اور نکالا جا سکتا ہے۔ پراجیکٹ آرا کے پہلے ہارڈویئر کو آزمائشی طور پر اس سال پیورتو ریکو میں لانچ کیا جانا تھا لیکن اب اس میں کم از کم 2016ءتک تاخیر کر دی گئی ہے۔ اگر یہ پراجیکٹ لانچ ہو جاتا ہے تو اس کا ممکنہ مطلب یہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی سکرینوں اور پرانی بیٹریوں کو کم خرچ پر تبدیل کیا جا سکے گا۔