Tuesday, April 23, 2024

گوگل پوری دنیا میں انٹرنیٹ پہنچانے کیلئے فضا میں غبارے چھوڑے گا

گوگل پوری دنیا میں انٹرنیٹ پہنچانے کیلئے فضا میں غبارے چھوڑے گا
October 31, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال تک زمین کی سطح سے اوپر فضا میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والے اتنے غبارے چھوڑ دے گا کہ وہ دنیا کے گرد دائرہ بنا لیں گے۔ اس تجرباتی منصوبے کا مقصد غباروں کے نیچے رہنے والے لوگوں کو ڈیٹا کی مسلسل فراہمی ہے۔ دریں اثنا انڈونیشیا کی تین موبائل کمپنیوں نے بھی آئندہ سال پروجیکٹ ”لون“ کو تجرباتی طور پر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے بھی ایک معاہدے پر دستخط کر کے اس منصوبے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے تحت ہیلیئم گیس سے بھرے غبارے استعمال کیے جائیں گے۔ گوگل نے جون 2013ءمیں پہلی بار اپنے اس سپر بلون منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت نیوزی لینڈ نے تقریباً 30 کے قریب پلاسٹک کے ہیلیئم گیس سے بھرے غبارے فضا میں چھوڑے تھے۔ یہ غبارے ہوا سے ہلکے ہیں اور ہر غبارے کے نیچے کچھ آلات لٹکائے گئے تھے جو ڈیٹا کی تیز ترین فراہمی کا کام انجام دیتے ہیں۔ گوگل کے خیال میں پروجیکٹ لون موبائل فون سگنلوں کے لیے سستا حل ہے۔