Wednesday, May 8, 2024

گوگل نےغلطی سے تائیوان کی خفیہ میزائل سائٹس ودفاعی تنصیبات کی تصاویر عام کر دیں

گوگل نےغلطی سے تائیوان کی خفیہ میزائل سائٹس ودفاعی تنصیبات کی تصاویر عام کر دیں
February 16, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز) گوگل نے غلطی سے تائیوان کی خفیہ میزائل سائٹس و دیگر دفاعی تنصیبات کی تصاویر عام کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویراتنی واضح ہیں کہ انھیں دیکھ کر بآسانی بتایا جا سکتا ہے کہ میزائل کس قسم کے ہیں۔ تصاویر میں تائیوان کے نیشنل سکیورٹی بیورو اورملٹری انٹیلی جنس بیورو کا دفاعی انفراسٹرکچربھی شامل ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گوگل انتظامیہ کو تمام خفیہ تصاویر دھندلی کرنےکا کہہ دیا ہے ۔ ادھر تائیوانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ تصاویر میں تنصیبات کے خفیہ حصے واضح نہیں ہیں۔ تنصیبات کے خفیہ حصوں کو گوگل کے تھری ڈی نقشے سےدیکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔