Friday, April 26, 2024

گوگل نے فٹ بٹ خریداری مکمل کرلی

گوگل نے فٹ بٹ خریداری مکمل کرلی
April 25, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) گوگل نے یورپین کمیشن کی طرف سے منظوری ملنے کے ایک ماہ بعد باضابطہ طور پر فٹ بٹ کو خرید لیا ہے۔ اس خریداری کے مکمل ہونے کے بعد گوگل نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ صارفین کی صحت کا ڈیٹا حاصل نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ صرف فٹ بٹ ڈیوائسز کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فٹ بٹ کے ساتھ مل کر نئی خدمات اور مصنوعات پیش کرنا چاہتے ہیں جو صارفین کو زیادہ علم، کامیابی، صحت اور خوشی فراہم کرے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی حساس معاملہ ہے اور وہ صارفین کو اُن کے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول دیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بٹ کے ذریعے صارفین کا حاصل کیا گیا ڈیٹا گوگل کے اپنے ڈیٹا سے الگ رکھیں گے۔گوگل نے 2019ء کے آخر میں 1.72 ارب ڈالر میں فٹ بٹ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔