Friday, April 26, 2024

گوگل نے بجلی سے چلنے والی غبارے سے مشابہ بغیر ڈرائیور چلنے والی نئی کار بنا دی

گوگل نے بجلی سے چلنے والی غبارے سے مشابہ بغیر ڈرائیور چلنے والی نئی کار بنا دی
May 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) گوگل کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی نئی کار سڑکوں پر آ گئی ہے، بجلی سے چلنے والی اس کار کی شکل ایک غبارے سے مشابہ ہے۔ گوگل کمپنی نے بغیر اسٹیرنگ، ریس اور بریک کے خودکار گاڑی تیار کرنے کا دعویٰ ایک سال قبل کیا تھا جسے وہ پورا نہ کر سکی۔ اس کار میں اسٹیئرنگ، ریس اور بریک لگی ہوئی ہیں۔ دو سیٹوں پر مشتمل یہ گاڑی اپنے اندر نصب شدہ سافٹ ویئر کی مدد سے چلتی ہے اور اس میں کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس نئی گاڑی کی ابتدائی طور پر رفتار چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کا رواں موسم گرما میں پبلک روڈز پر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔