Monday, September 16, 2024

گولی اور گالی کا راج نہیں چلنے دیں گے : سعدرفیق، حمزہ شہباز

گولی اور گالی کا راج نہیں چلنے دیں گے : سعدرفیق، حمزہ شہباز
February 3, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں خواجہ سعد رفیق اپنے روایتی انداز میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی پر خوب برسے کہا گولی اور گالی کا راج نہیں چلنے دیں گے۔ عمران خان خیبر پختونخوا کی کارکردگی بتائیں۔ حمزہ شہباز کہتے ہیں اربوں روپے کے قرضے معاف کروانے والے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن پر کھل کر تنقید کی کہتے ہیں کہ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ شریف خاندان کا دفاع کرتے ہیں، اپوزیشن جان لے ہمیں کام بھی آتا ہے اور نمٹنا بھی۔ عمران خان پر تنقید سے خواجہ سعد رفیق کا دل نہ بھرا تو پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا کہنے لگے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو آسیب زدہ بنا ڈالا ہے عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جبکہ زرداری نے سندھ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے شوق میں نوازشریف کی ٹانگیں کھینچتے ہیں ۔