Tuesday, April 16, 2024

اداکارہ میرل سٹریپ نے ٹرمپ کو شرمناک گفتگو پرادھیڑ کررکھ دیا

اداکارہ میرل سٹریپ نے ٹرمپ کو شرمناک گفتگو پرادھیڑ کررکھ دیا
January 10, 2017

 لاس اینجلس(ویب ڈیسک)74 ویں گولڈن گلوب ایوارڈزکی تقریب میں معروف امریکی اداکارہ میرل سٹریپ نےنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرخوب تنقید کے تیر برسائے۔ٹرمپ کہتے ہیں میرل سٹریپ سے یہی امید تھی کیونکہ وہ ہیلری کی دوست ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تین بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی لیجنڈری اداکارہ اور گلوکارہ میریل سٹریپ نے نام لئے بغیر ٹرمپ کی متنازعہ تقاریر اور شرمناک گفتگو پر چھے منٹ تک لب کشائی کی ان کی تقریر کو حاضرین نے بھی خوب سراہا۔ گزشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے ایک معذور امریکی صحافی کی ناصرف تذلیل کی بلکہ اس کی  نقل اتار کر اس کی جسمانی کمزوری کی مذاق اڑایا۔ ٹرمپ کی اس شرمناک حرکت کا جواب میرل سٹریپ نے گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں دیا اور افسوس ناک واقعے کا ذکر کرتے افسردہ ہو گئی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکی میڈیا کو نئے امریکی صدر کے اختیارات پر نظر رکھنے کی ضروت ہے تاکہ وہ اس کا ناجائز استعمال نہ کرسکیں۔ ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے نفرت انگیز بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ سے اگر غیر امریکی اداکاروں کو نکال دیا جائے تو پھر امریکی شہریوں کے پاس فٹبال دیکھنے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ میرل سٹریپ کی تنقید کے جواب میں ٹرمپ بھلا کیسے چپ رہ سکتے تھے انہوں نے ان کے خیالات کا یہ کہہ کرجواب دیا کہ ان کو میرل سٹریپ سے یہی امید تھی کیونکہ وہ ہیلری کی دوست ہیں ٹرمپ نے سفید جھوٹ بولتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی بھی معذور صحافی کا مذاق نہیں اڑایا۔