Friday, April 26, 2024

گولڈن گلوب ایوارڈز: ایما سٹون بہترین اداکارہ، ریان گوسلنگ بہترین اداکار قرار

گولڈن گلوب ایوارڈز: ایما سٹون بہترین اداکارہ، ریان گوسلنگ بہترین اداکار قرار
January 9, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں گولڈن گلوب کی چکا چوند تقریب، فلمی ستاروں کی تقریب میں آمد، میزبان جمی فیلن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید، ریان گوسلنگ بہترین اداکار، ایما سٹون بہترین اداکارہ، بہترین ڈائریکشن اور فلم کے ایوارڈ بھی ’’لالالینڈ‘‘ کے نام رہے۔

تفصیلات کے مطابق74ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب بیورلے ہلز میں ہوئی۔ یخ بستہ موسم کے باوجود فلم شائقین اور ستاروں نے رات کو گرمائے رکھا۔ ٹام فورڈ، نتالی پورٹ مین، سارہ جیسیکا پارکر، مشعل ولیمز، ایرون اور ٹیلرجانسن نکول کڈمین جیسی فلمی شخصیات کی شرکت سے تقریب کو چارچاند لگ گئے۔

تقریب کے میزبان مزاحیہ فنکار جمی فیلن کی پھلجھڑیوں نے تقریب کو زعفران زار بنائے رکھا۔ فلم ’’لالا لینڈ‘‘ کے حصے میں سات ایوارڈز آئے۔ شازلی بہترین ڈائریکٹر، ریان گوسلنگ بہترین اداکار، ایما سٹون بہترین اداکارہ، فلم فینسز کی فیولا ڈاوس بہترین معاون اداکارہ اور برطانوی اداکار ایرن ٹیلر کو بہترین معاون اداکار کا گولڈن گلوب دیا گیا۔

فرانسیسی زبان کی فلم ’’ایلی‘‘ بہترین غیرملکی فلم، زوٹوپیا کو بہترین اینی میٹڈ فلم، دی کراؤن بہترین ٹی وی سیریز، اٹلقانتا کو بہترین کامیڈی سیریز، دی پیپل ورسز او جے سمپسن کو بہترین ٹیلی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین سکرین پلے، سکرپٹ اور بہترین گانے کے ایوارڈ بھی ’’لالا لینڈ‘‘ کے حصے میں آئے۔ بہترین کامیڈی سیریز کا گولڈن گلوب اٹلانٹا کے حصے میں آیا۔