Saturday, April 20, 2024

گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد
October 30, 2019
کراچی (92 نیوز ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کر دیا گیا۔ پی او اے کی جانب سے انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر5 لاکھ روپے کاکیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔ انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔ انعام بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی او اے کی جانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتا ہوں۔