Saturday, May 4, 2024

گولان پہلاڑیوں کے موقف پر امریکا سلامتی کونسل میں تنہا رہ گیا

گولان پہلاڑیوں کے موقف پر امریکا سلامتی کونسل میں تنہا رہ گیا
March 28, 2019

نیو یارک ( 92 نیوز) گولان پہاڑیوں پراسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنےوالاامریکا سلامتی کونسل میں تنہارہ گیا،اجلاس میں شریک ممالک نےٹرمپ کےفیصلےکی مخالفت کردی۔

گولان پہاڑیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں  شامل ممالک نےگولان کواسرائیلی ملکیت تسلیم کرنےکےامریکی فیصلے کی مخالفت کردی۔

شامی سفیرنے کہا کہ  واشنگٹن چاہے تو اپنی ریاستیں اسرائیل کو دے دے مگرعالمی قوانین کی دھجیاں نہ اڑائے۔

روسی سفیربرائےاقوام متحدہ ولادیمیرسفرونکوف نےٹرمپ کےفیصلےکوعالمی قوانین کی خلاف ورزی  جبکہ برطانوی سفیرکیرن پائرس نےاسے1981کی قراردادکی خلاف ورزی قراردیا۔

برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک جرمنی،فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ نے بھی امریکی فیصلے پرتحفظات کااظہارکیاجبکہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر،کویت اور ایران نےبھی امریکی فیصلے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔