Monday, May 6, 2024

گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر ایف بی آر کا سندھ کے سرکاری ملازمین کو آخری نوٹس

گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر ایف بی آر کا سندھ کے سرکاری ملازمین کو آخری نوٹس
December 12, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کے تمام سرکاری ملازمین نے تاحال اپنے گوشوارے ظاہر نہیں کئے۔ ایف بی آر نے گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر سائیں سرکار کے ملازمین کو آخری نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیاست دان ہو یا سرکاری ملازمین سندھ میں کوئی بھی کچھ بتانے کو تیار نہیں۔ سندھ کے تمام سرکاری ملازمین نے تاحال اپنے گوشوارے ظاہر نہیں کئے۔ سندھ حکومت کو دیے جانے والے ایف بی آر کے نوٹس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ گوشوارے ظاہر نہ کرنے والوں میں گورنر ہاوس‘ وزیراعلیٰ ہاو¿س اورسندھ اسمبلی کے ملازمین کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری‘ تمام محکموں کے سیکرٹری‘ کمشنر کراچی اور کراچی کے تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی گوشوارے ظاہر نہیں کئے۔ گورنر سندھ کے ترجمان وجاہت علی بھی گوشوارے ظاہر نہ کرنے والوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر ایف بی آر نے سائیں سرکار کے ملازمین کو آخری نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گوشوارے ظاہر نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے اور ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 191 کے تحت گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔