Friday, May 17, 2024

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

قومی اسمبلی کے 48، پنجاب کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، کے پی کے 26 اور بلوچستان کے 6 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی۔

فواد چودھری، فہمیدہ مرزا اور علی زیدی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ تین سینیٹرز بھی ان میں شامل ہیں۔