Friday, April 19, 2024

گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان کاپنجاب اسمبلی میں داخلہ بند

گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان کاپنجاب اسمبلی میں داخلہ بند
January 17, 2019
لاہور( 92 نیوز) گوشوارے جمع نہ کرانےوالے 113 ارکان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند کر دیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 113 ارکان  اسمبلی کاا ایوان میں داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پرگزشتہ روز  ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ معطل ارکان پنجاب اسمبلی  میں تحریک انصاف کے 59، مسلم لیگ ن کے 45، مسلم لیگ ق کےپانچ ، راہ حق پارٹی کا ایک اور 2آزاد ارکان شامل ہیں ۔

گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل ہونے والے صوبائی وزرا

رکنیت معطل ہونیوالے صوبائی وزراء میں عمار یاسر، سید سعیدالحسن، انصر مجید نیازی، سبطین خان،محمد اجمل چیمہ،تیمور بھٹی،ہاشم ڈوگر،زوارحسین وڑائچ، نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چوہدری شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ان اور معاونین میں فیصل حیات جوانہ، امیر محمد خان، عبدالحئی دستی، خرم لغاری، رفاقت علی گیلانی اورمحمد حنیف شامل ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق113 ارکان  الیکشن کمیشن سے کلیئرنس لینے تک ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے 332 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے  332 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی ۔  قومی اسمبلی سے  قاسم سوری، فواد چودھری، شہریار آفریدی ، اختر مینگل ،عامر کیانی ،احسن اقبال، حسین الہٰی، مصدق ملک، انوار کاکڑ کی بھی  رکنیت معطل کر دی گئی  ہے ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 72، سینیٹ کے 20 ، سندھ اسمبلی کے 52 ،خیبرپختونخوا  کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے ۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، وزیر خوراک سلطان محبوب، سرفراز بگٹی  ، شہزاد وسیم، مائزہ حمید گجر، علی امین گنڈا پور اور دیگر کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن ممبران کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ اسمبلی اجلاس میں نہ تو شرکت کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانون سازی کا حصہ بن سکتے ہیں ۔