Saturday, May 11, 2024

گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 318 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 318 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل
January 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا، 318 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ گوشوارے، جمع نہ کرانیوالے، 318 ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی، رکنیت معطل، اسلام آباد، 92 نیوز سینٹ کے 12 اورقومی اسمبلی کے 70 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی کے 40، کے پی کے اسمبلی کے 60 بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔ وزیر قانون فروغ نسیم، وزیرسائنس فوادچودھری، سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف بھی رکنیت معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں، زرتاج گل، شہلا رضا ، سعید غنی اور چودھری نثار کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔