Monday, September 16, 2024

گوشواروں میں ابہام پر نوٹس ، وزیراعظم نے جواب جمع کرادیا

گوشواروں میں ابہام پر نوٹس ، وزیراعظم نے جواب جمع کرادیا
April 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے گوشواروں میں ابہام نکل آیا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر نوازشریف نے جواب جمع کرادیا۔ تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل جاری ہے حمزہ شہباز سمیت کئی ارکان کو بھی نوٹس جاری ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کوگزشتہ سال جاری نوٹس میں ان سے لاہور کی جائیداد سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں۔جس پر انہوں نے جواب جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام آنے پر وزیردفاع خواجہ آصف وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر۔محمود بشیر ورک اور حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر ایاز صادق۔ زاہد حامد احسن اقبال اورخواجہ سعد رفیق کے گوشواروں درست قرار دے دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اب تک این اے 127 تک کا جائزہ مکمل کیا ہے۔اس سے پہلے عمران خان، مولانا فضل الرحمن، اسد عمر، اکرم درانی، آفتاب شیرپاﺅ ، سردار یوسف کوبھی گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔