Tuesday, May 7, 2024

گوشت اعتدال کیساتھ کھائیں ، طبی ماہرین

گوشت اعتدال کیساتھ کھائیں ، طبی ماہرین
August 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) .عید قرباں ہو اور گوشت نہ کھائیں ا یسا ممکن نہیں، لیکن ٹھہریئے،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عید کی خوشی میں اتنا گوشت نہ کھائیں کہ اسپتال کی سیر کرنی پڑ جائے۔ بڑی عید کے بڑے مزے ہوتے ہیں ، عید قرباں میں جہاں دیکھیں  گوشت کے انواع و اقسام کی ڈشیں ،دل کرتا ہے کہ بس کھاتے جاؤ لیکن طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ تکہ ، کباب ، قورمہ ،قوفتے ،کڑاہی اور دیگر کھانے لذیذ تو ہیں لیکن ان کا زیادہ کھانا، انسان کو ڈائریا، گیسٹرو ،دل کے امراض ،اور کولیسٹرول میں اضافے سمیت کئ بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو دن میں 200 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چائیے ،گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے مکمل طور پر پکانا بھی ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر ،شو گر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد گوشت کھانے میں احتیاط کریں ،قربانی کے جانوروں کا گوشت عید کے دنوں میں ضرور کھائیں، لیکن احتیاط کے ساتھ کہیں ایسا نہ ہو کے آپ کو عید کے دن اسپتالوں میں گزرانے پڑے۔