Sunday, September 8, 2024

گوروں نے کینگروز کو ایشز سیریز میں دھول چٹا دی

گوروں نے کینگروز کو ایشز سیریز میں دھول چٹا دی
August 8, 2015
نوٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں ایک اننگز اور اٹھہتر رنز سے شکست دے دی،  سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے تاہم انگلش ٹیم نے  تین ایک سے برتری حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلا گیا میچ تیسرے روز ہی ختم ہو گیا جب آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں  دو سو تریپن رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کرس راجرز باون، ڈیوڈ وارنر چونسٹھ اور ایڈم ووجز اکاون رنز بنا کر نمایاں رہے،  انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے چھے کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ساٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ انگلش فاسٹ باؤلر اسٹوارٹ براڈ نے  آٹھ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں پر تین سو اکانوے رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی،  جوئے روٹ نے ایک سو تیس رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھی انگلش باؤلنگ کا سامنا نہ کر پائی اور  انگلینڈ نے میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ بتیس ایشز سیریز جیت کر آسٹریلیا کے ہم پلہ ہو گیا، سیریز کا آخری میچ بیس اگست سے شروع ہو گا۔