Thursday, April 25, 2024

گوروں سے بھرپور مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

گوروں سے بھرپور مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ
May 11, 2016

لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ سے بھرپور مقابلے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سیریز سے پہلے ٹیم کادو ہفتے کا تربیتی کیمپ گوروں کی ہی سرزمین پرلگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گوروں کو ان کی سرزمین پر شکست دینے کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو ہفتے کا تربیتی کیمپ شیڈول سیریز سے پہلے ہمپشائر میں لگائے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔ کیمپ کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔ انگلینڈ کے موسم سے ہم آہنگ ہونے اور بھرپور تیاری کیلئے کیمپ لگانے کی درخواست ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بورڈ سے کی تھی۔

چیئرمین شہریارخان نے منظوری دی تو پھر ٹیم کا پندرہ جون تک انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی میں کھیلی جائیگی۔