Sunday, May 19, 2024

گورنمنٹ ہائی اسکول ملکوال میں ایف سیون طیارے کی تنصیب کا افتتاح

گورنمنٹ ہائی اسکول ملکوال میں ایف سیون طیارے کی تنصیب کا افتتاح
January 24, 2019
منڈی بہاءالدین( 92 نیوز) پاکستا ن ایئر فورس کے وائس ایئر مارشل نور عباس نے گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال میں ایف  سیون طیارے کی تنصیب کا افتتاح  کردیا ۔ وائس ایئر مارشل نور عباس نے میٹرک تک تعلیم اسی ادارے میں حاصل کی،اسکول کی کیڈٹ کلاس کے بچوں نے اُنہیں سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے وائس ائیر مارشل نور عباس نےابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال سے حاصل کی۔اپنی مادر علمی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے یہاں ایف سیون طیارے کی تنصیب کرائی تاکہ بچوں میں کچھ بڑا سوچنے اور کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ اسکول میں ایف سیون طیارے کی تنصیب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسکول کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔وائس ائیر مارشل کی آمد پر سکول کی کیڈٹ کلاس کے بچوں نے سلامی پیش کی۔ ائیر وائس مارشل نور عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوال ہائی سکول انکا مادر علمی ہے اس میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی انہوں نے مادر علمی میں ایف 7طیارہ تنصیب کرواکے محبت کا اظہار کیا ۔ اسکول کے پرنسپل حفیظ احمد گوندل نے  ائیر وائس مارشل  نور عباس کی اپنی مادر علمی سے محبت کو سراہا۔اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے اسکول میں ایف سیون طیارے کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیا۔