Thursday, May 9, 2024

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کانووکیشن ملتوی کر دیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کانووکیشن ملتوی کر دیا
March 15, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کانووکیشن ملتوی کردیا، کانووکیشن کا انعقاد 19 مارچ اور 20 مارچ کو ہونا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق  کانووکیشن کو کوورنا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ، تمام طے شدہ امتحانات کو بھی دو ہفتوں کے لئے ملتوی کیا جا رہا ہے۔یہ اقدامات کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر اٹھائے گئے ہیں ۔

وائس چانسلر نے واضح کیا کہ آن لائن امتحانات بھی نہیں ہونگے ، یونیورسٹی کھلنے کے بعد امتحانات  کے نئے شیڈول کا اعلان ہو گا، لیبارٹریز اور لائبریری صرف ریسرچ  کیلئے محدود طلباء کیلئے کھلی رہیں گی۔

وائس چانسلر  کے مطابق  یونیورسٹی عملہ کو ضرورت کے تحت طلب کیا جائے گا۔