Tuesday, April 23, 2024

گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو سو سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا

گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو سو سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا
March 12, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی سب سے قدیم درس گاہ ہے، کالج کو سو سال مکمل ہونے پر اسے سندھ حکومت نے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے، اس مادر علمی سے بے شمار اہم شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے۔ گورنمنٹ کالج حیدرآباد 1917ء میں ڈاکٹر اینی بسنت نے قائم کیا، کالج کے بانیوں میں دیوان منترام گڈو مل درمادر بھی شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر اینسرٹ وڈ کالج کے پہلے پرنسپل تعینات ہوئے، اس مادر علمی سے نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی جن میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ شاہ، نامور اداکار محمد علی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نمایاں ہیں۔ قدیم درس گاہ کے سو سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت نے اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے، اب حیدرآباد سمیت قرب و جوار کے دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات یہاں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرسکیں گے۔ گورنمنٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے حیدرآباد کی عوام کا شہر میں یونیورسٹی بنانے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔