Thursday, April 25, 2024

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے فن فیئر میں موسیقی کی تفریح نے سماں باندھ دیا

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے فن فیئر میں موسیقی کی تفریح نے سماں باندھ دیا
March 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) سجنے سنورنے اور موج مستی کا موقع ملے تو طالبات کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے فن فیئر میں کھانے پینے، موسیقی اور جھولوں کی تفریح دیکھ کر لڑکیاں سب کچھ بھلا بیٹھیں۔ کھانا پینا ، جیولری کاسمیٹکس ، ڈریس بیگز کےاسٹالز کے ساتھ موسیقی کا تڑکا، یہ سب ملا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد کے فن فئیر میں۔ سال بھر پڑھائی کرتی لڑکیوں نے خوب مزے کیے، بگھی کی سیر نے بھی مزا دوبالا کر دیا۔موسیقی کا تڑکا لگا تو ہر کوئی جھوم اٹھا۔ فن فئیر میں لڑکیوں کی سج دھج بھی کچھ الگ رہی پھر سیلفی لیے بغیر ایونٹ کو مکمل نہ سمجھا۔ جھولے اور صحرا کے جہاز کی سواری نے لڑکیوں کے فن فیئر کو چار چاند لگا دئیے۔