Monday, May 13, 2024

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول ننکانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے مقابلوں کا انعقاد

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول ننکانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے مقابلوں کا انعقاد
February 20, 2021

ننکانہ (92 نیوز) گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب میں مختلف اسکولوں کی طالبات کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے تحت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ تھے ۔

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ میں سائنس پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب  ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انسدادِ منشیات اعجاز احمد شاہ تھے ۔ وفاقی وزیر نے مختلف سکولوں کی طالبات کی طرف سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ اس موقع پر میلہ میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات پر عزم دکھائی دیے ۔

اس موقع پر سکول انتظامیہ نے میلے کے انعقاد پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات کو سراہا ۔

تقریب کے اختتام پر میلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کے درمیان وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ٹرافیاں اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشر راجہ منصور احمد ،اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔