Wednesday, April 24, 2024

گورنرچودھری محمد سرور سے مونس الہٰی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنرچودھری محمد سرور سے مونس الہٰی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے چودھری مونس الہٰی نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امورپر بات چیت کی۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں، الیکشن 2023ء میں ہی ہوں گے۔ احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ حکومت کیساتھ ملکر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے،،عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اورحکومت کیساتھ ہیں۔