Friday, May 10, 2024

گورنرسندھ کی مولانا فضل الرحمان کو مذاکرت کی پیشکش

گورنرسندھ کی مولانا فضل الرحمان کو مذاکرت کی پیشکش
October 6, 2019
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکرت کی پیشکش کر دی، عمران اسماعیل نے کہا اگر مولانا چاہیں تو مذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کیلئے تیار ہوں۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کا وزارت عظمیٰ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،مدرسے کے بچوں کو اکٹھا کر کے مارچ کرنا اچھا عمل نہیں۔ ادھر دوسری جانب فواد چودھری نے بھی ٹویٹ کیا مولانا کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور دوسرا مدارس اصلاحات کو روکنا۔