Thursday, April 25, 2024

گورنرسندھ کی درخواست پر پاکستان کوارٹرزکے مکانات خالی کرانے کیلئے آپریشن ملتوی

گورنرسندھ کی درخواست پر پاکستان کوارٹرزکے مکانات خالی کرانے کیلئے آپریشن ملتوی
October 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے 3 ماہ کے لئے  پاکستان کوارٹرز  کے مکانات خالی کرانے کے لئے آپریشن 3 ماہ ملتوی کر دیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف  کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار  اس معاملے پر فساد پھیلا رہے ہیں۔ پاکستان کوارٹرز  کے مکانات خالی کرانے کے معاملے  کو حل کرنے کے لئے گورنر سندھ کا چیف جسٹس آف پاکستان سے رابطہ کیا ، گورنر سندھ کی درخواست  پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کارروائی 3 ماہ کے لئے موخر کر دی۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائیگا ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ہنگامہ آرائی  کا الزام  ڈاکٹر فاروق ستار پر لگا دیا۔ تحریک انصاف کے جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ  فاروق ستار شہر میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیو ایم ان کی پوزیشن واضح کرے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنا رہے ہیں ، پرامن شہریوں پر جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا وہ قابل مذمت ہے۔