Saturday, April 27, 2024

گورنرسندھ کا دورہ کوئٹہ،پروٹوکول عوام کیلئے زحمت بن گیا

گورنرسندھ کا دورہ کوئٹہ،پروٹوکول عوام کیلئے زحمت بن گیا
August 29, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز)  گو رنر سندھ عمران اسماعیل کادورہ کو ئٹہ کے مو قع پروی آئی پی پر وٹوکول عوام کے لئے پر یشانی کا باعث بن گیا ۔پروٹوکول کے باعث 40منٹ تک روڈ اور دکانیں بندرہیں  ،عوام نے حکومت کے تبدیلی کے دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔ کو ئٹہ کی سڑکوں پر طوفان کی رفتا سے بھاگتی پروٹوکول کی 30 گاڑیوں نے حکومت کے تبدیلی کے دعوں کو مٹی کی دھول کی طر ح اڑا دیا ، پروٹوکول کے لئے ائیر پو رٹ روڈ کو بھی ہر طرح کی ٹر یفک کے لئے 40منٹ تک بند رکھا جس سے شہری مز ید ازیت سے دوچار ہو ئے ۔ دوسری جانب کو ئٹہ میں صدارتی انتخابات کی مہم کے لئے آ ئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ حکومتی عہدیدار اپنا پر وٹو کول کم سے کم رکھیں اگروزیراعظم عمران خان کی جانب سے پر ٹو کول کے طے شدہ فارمولے پر عمل نا کیاگیا تو لو گ ہمارا مذاق اڑا ئیں گے ۔ گو رنر سندھ عمران اسماعیل کے دورہ کو ئٹہ کے مو قع پر شاہا نہ پروٹو کول کے باعث عوام نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔