Thursday, April 25, 2024

گورنرسندھ نےمشتاق کاملانی کی حالت زار کا نوٹس لے لیا

گورنرسندھ نےمشتاق کاملانی کی حالت زار کا نوٹس لے لیا
November 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) مشتاق کاملانی کی کسمپرسی کی داستان 92 نیوز پر نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر سیاحت و ثقافت سندھ سردار شاہ نے نوٹس لے لیا۔ سندھ کے ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے نامور لکھاری، ڈرامہ نگار، افسانہ نگار اور شاعر مشتاق کاملانی کی حالت زار سے متعلق خبر 92 نیوز پر نشر ہوئی تو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر کراچی سے خصوصی ٹیم سجاول کیلئے روانہ ہوگئی،یہ ٹیم مشتاق کاملانی سے ملاقات کرکے امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔ ادھر سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سردار شاہ نے بھی مشتاق کاملانی کو پیر کے روز کراچی بلالیا ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سجاول نے مشتاق کاملانی کو اپنے دفتر بلاکر ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی نے مشتاق کاملانی کو اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی دی۔ مشتاق کاملانی کی کسمپرسی کی حالت پر 92 نیوز نے آج ہی خبر نشر کی تھیجس پر حکام بالا نے نوٹس لیا ہے۔