Saturday, May 4, 2024

گورنرسندھ نے کراچی میں تین فلائی اوورز منصوبوں کا افتتاح کردیا

گورنرسندھ نے کراچی میں تین فلائی اوورز منصوبوں کا افتتاح کردیا
March 7, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تین فلائی اوورز منصوبوں کا افتتاح کردیا، میئر وسیم اختر اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور انکی حکومت کو ان منصوبوں کا کریڈٹ جاتاہے، لوگ تنقید کرتے تھے کہ کراچی کو کچھ نہیں دیا، مخالفین آنکھ کھول کر دیکھ لیں۔