Thursday, April 18, 2024

گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر بھی شہریوں کیلئے کھل گیا

گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر بھی شہریوں کیلئے کھل گیا
December 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر بھی شہریوں کیلئے کھل گیا۔ ہائی پروفائل عمارت آج عام شہری بھی دیکھ پا رہے ہیں۔ سرکاری عمارتوں کو شہریوں کیلئے کھولنے کی حکومتی پالیسی پر گورنر ہائوسز کے بعد اب ایوان صدربھی شہریوں کیلئے کھل گیا۔ ایوان صدر دیکھنے کا موقع ملے تو بھلا کون پیچھے رہ سکتا ہے۔ صبح 9 بجتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ سبھی ایوان صدر کی اس خوبصورت عمارت کو اندر سے دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ شہریوں کی ایوان صدر آمد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ کا راستہ مقرر کیا گیا۔ ایوان صدر کے گیٹ کے باہر شہریوں کے شناختی کارڈز چیک کرکے انہیں اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ شہریوں کو موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔ ایوان صدر کے باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خواتین کی تلاشی کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں۔