Saturday, April 20, 2024

گورنر ہاؤس کو اڑانے کی دھمکی ،ایک مشتبہ شخص گرفتار

گورنر ہاؤس کو اڑانے کی دھمکی ،ایک مشتبہ شخص گرفتار
October 24, 2015
کراچی(92نیوز)گورنر ہاؤس  سندھ کو ٹیلی فون کال پر بم سے اڑانے کی دھمکی  دینے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات میں ٹیلی فون کال کراچی سے ہی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،واقعے کی تحقیقات  محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی نویسٹی گیشن کے سپرد کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق تئیس اکتوبرکو گورنر ہاؤس  میں بم دھماکہ کرنے کی ٹیلی فونک دھمکی کے حوالے سے تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں، ٹیلی فون کال کے حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نوید خواجہ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی نمبر سے آنے والی ٹیلی فون کال کراچی سے ہی کی گئی تھی ،جس کے لیے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج استعمال کیا گیا، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے نجی ٹیلی فون کمپنی کی سروس کو غیر قانونی گیٹ وے سے راؤٹ کروایا جس کے باعث گورنر ہاؤس میں نمبر بھارت کا ظاہر ہوا۔ تحقیقات کے دوران نیو کراچی میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہےجبکہ ایس ایس پی نوید خواجہ گورنر ہاؤس حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔