Tuesday, May 21, 2024

گورنر ہاؤس پنجاب کو کیفے ٹیریا ، سوینئیر شاپ اور ریسٹونٹ بنایا جائیگا

گورنر ہاؤس پنجاب کو کیفے ٹیریا ، سوینئیر شاپ اور ریسٹونٹ بنایا جائیگا
October 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) گورنر ہاؤس پنجاب کو  عمران خان کے اعلان کے مطابق  یونیورسٹی ، میوزیم  نہیں بنایا جائے گا بلکہ اس سے پیسے کمایے جائیں گے ، گورنر ہاؤس پنجاب کو کیفے ٹیریا ، سوینئیر شاپ اور ریسٹونٹ بنایا جائیگا۔ وزیراعظم عمران  خان کے اعلان کےمطابق پنجاب کے گورنر ہاؤس کی دیواریں گریں اور نہ   ہی یہ عالی شاہ گورنر ہاؤس تعلیمی ادارے میں تبدیل ہو سکا۔92 نیوز کے پروگرام ’نائٹ ایڈیشن ‘میں یہ خبر بریک کی گئی کہ  پنجاب کا گورنر ہاؤس اب  کوئی یونیورسٹی یا میوزیم میں تبدیل نہیں ہو گا بلکہ کمائی کا ذریعہ بنے گا۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے گورنر ہاؤس میں کیفےٹیریا،سوینئر شاپ اور ریسٹورنٹ بنایا جائے گا ، گورنر ہاؤس کے سرسبز و شاداب لانز و دربار ہال میں پے منٹ پر کارپوریٹ فنکشنز کروانےکی اجازت ہو گی ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حکومت کے اس یوٹرن کا اعتراف  پروگرام نائٹ ایڈیشن میں خود کیا۔ حکومت پنجاب سرکاری اثاثے کو کمرشل کرنے کی تیاریاں کررہی ہے ، شہریوں نے عمران خان سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنرہاؤس  کو یونیورسٹی نہیں بنا سکتے تو اسے اصل حالت میں ہی رہنے دیں۔