Thursday, May 2, 2024

گورنر ہاؤس پنجاب کو عام عوام کے لئے کھول دیا گیا

گورنر ہاؤس پنجاب کو عام عوام کے لئے کھول دیا گیا
September 16, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے گورنر ہاؤس پنجاب کو عام عوام کے لئے کھول دیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کے لئے پہنچی۔ باغوں کے شہر لاہور میں ایک اور باغ کا اضافہ ہو گیا۔ گورنر ہاؤس پنجاب کو عام عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد بچوں اور فیملیز کے ہمراہ پہنچ گئی۔ سیرو تفریح کے لئے آنے والے لاہوریوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ کہتے ہیں تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ وزٹ پر آئے شہریوں نے پارک میں خوب ہلہ گلہ کیا، بچے بوڑھے اور نوجوان سبھی سیر و تفریح کرتے رہے اور سیلفیاں بھی لیتے رہے۔ انتظامیہ نے سیرو تفریح کے لئے آنے والوں کے لئے ہدایات بھی جاری کر دیں۔ کہتے ہیں شہری مقرر کردہ راستہ استعمال کریں اور دوران وزٹ کچرا نہ پھینکیں۔ گورنر ہاؤس میں آنے والوں کو شناختی کارڈ لازمی ساتھ لے کر آنا ہو گا۔ پنجاب حکومت کے مطابق شہری ہر اتوار کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک پارک میں گھوم سکیں گے۔