Tuesday, April 16, 2024

گورنر ہاؤس نتھیاگلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسزعوام کیلئے کھولنےکااعلان

گورنر ہاؤس نتھیاگلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسزعوام کیلئے کھولنےکااعلان
August 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا ، کہا کہ برطانوی راج کے دور کی علامت سمجھی جانے والی تمام سرکاری عمارات اب حکومت کی آمدنی کا ذریعہ بن سکیں گی ۔ سیاحت کے فروغ کے لئے وزیر اعظم نے  وعدے کے مطابق بڑا  اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

گلگت کے برزل ٹاپ کو پاک آرمی نے کھول دیا

انتخابات سے قبل کئے جانے والے وعدوں میں سے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ ایفا کرتے ہوئے گورنر ہاؤس نتھیا گلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے  کہا خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاوسز کو عوام کی سیاحت کے لئے کھول دیا ہے۔

چھٹی کے روز گورنر ہاؤس پشاور عوام کے لئے کھول دیا گیا

وزیراعظم کا کہنا تھا برطانوی راج کے دور کی علامت سمجھی جانیوالی تمام سرکاری عمارتیں اب حکومت کی آمدنی کا ذریعہ بن سکیں گی۔ماضی میں ان سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوتا رہا ہے۔