Saturday, April 20, 2024

گورنر ہاؤس میں ہونیوالے عشایئے میں نہ بلانے پر عامر لیاقت حسین جذباتی ہوگئے

گورنر ہاؤس میں ہونیوالے عشایئے میں نہ بلانے پر عامر لیاقت حسین جذباتی  ہوگئے
August 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں  عشایئے میں مدعو نہ کرنے پر عامر لیاقت حسین جذباتے ہو گئے ، دودن بعد بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو  ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ۔ واٹس ایپ گروپ چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت حسین نے آخری آڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ   صدر کیلئے ووٹ عارف علوی کو دینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دونگا ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کوئی عشائیہ ہوا ہی نہیں ، عامر لیاقت غلط بیانی کر رہے ہیں ، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ادھر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کراچی قیادت کو عامر لیاقت کے خلاف بیان بازی سے روک دیا،ذرائع کے  مطابق عامرلیاقت کے پارلیمنٹیرین گروپ سے نکلنے کی خبر کس نے دی اس کا بھی سراغ لگایاجائےگا،گروپ سے عامر لیاقت کی آڈیو میڈیا کوکس نے دی یہ بھی تحقیقات کی جائیں گی۔