Wednesday, May 8, 2024

گورنر ہاؤس میں چھُٹی منانا شہریوں کے لئے من پسند تفریح بن گئی

گورنر ہاؤس میں چھُٹی منانا شہریوں کے لئے من پسند تفریح بن گئی
October 21, 2018
لاہور (92 نیوز) گورنرہاؤس میں چھُٹی منانا شہریوں کے لئے من پسند تفریح بن گئی۔ سیر کے لئے آنے والوں نے ہلہ گلہ کیا اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ شہریوں نے ایک بار پھر ویکلی ڈے آف گورنر ہاؤس کے نام کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سیر سب کے لئے عام ہونے کی اجازت کا شہریوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ بوڑھے، بچے ،نوجوان اور خواتین سیر کے موقع سے استفادہ کرنے میں پیچھے نہ رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا تحریک انصاف نے اہم مقامات عوام کے لئے کھولنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ انتظامیہ نے سیرو تفریح کے لئے آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ مقرر کردہ راستہ استعمال کریں اور دوران وزٹ کچرا نہ پھینکیں۔ گورنر ہاؤس میں سیرو تفریح کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے لازمی ہے کہ ان کے پاس شناختی کارڈ ہو۔