Thursday, May 2, 2024

گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا

گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا
September 16, 2018
مری ( 92 نیوز) گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس دیکھنے کیلئے پہنچ گئی ۔ گورنر ہاؤس مری عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، گورنر پنجاب چودھری سرور نے گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارتیں عوام کی ہیں اور ان پر عوام کا ہی حق ہے۔ گورنر ہاؤس کی سیر کو آئے شہریوں نے حکومت کے  عوامی  اقدام کو خوب سراہا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا  جلد ہی  کشمیر پوائنٹ مری پر قائم گورنر ہاؤس بھی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔