Saturday, April 20, 2024

گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا انعقاد، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا انعقاد، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
August 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئی۔ لاہور میں بین الاقوامی سکھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔کشمیر میں قتل عام ہوتا رہا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کرتارپور کو ہر حال میں کھولا جائے گا۔ وزیراعظم نومبر میں کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ کرتاپور کوریڈور کا قیام پاکستان کی امن کی خواہش کا ثبوت ہے۔