Wednesday, April 24, 2024

گورنر ہاؤس لاہور میں 92 نیوز ، مرکزی وزارت اطلاعات کے اشتراک سے محفل مصطفیٰ کا اہتمام

گورنر ہاؤس لاہور میں 92 نیوز ، مرکزی وزارت اطلاعات کے اشتراک سے محفل مصطفیٰ کا اہتمام
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز) گورنر ہاؤس لاہور میں 92 نیوز اور مرکزی وزارت اطلاعات کے اشتراک سے پرنور محفل نور مصطفیٰ کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ 92 نیوز اور وزارت اطلاعات کے اشتراک سے گورنر ہاؤس لاہور میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عاشقان مصطفیﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل نور مصطفی ﷺمیں نقابت کے فرائض جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی اور نور بخاری نے سرانجام دیئے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نعت رسول مقبولﷺ  پڑھ کرحضور سرور کائناتﷺ کی شان میں حدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل نور مصطفی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا۔ ہم ایسے نبی کے امتی ہیں جنہوں  نے 1400 سال قبل ہی  یہ سکھا دیا تھا کہ دشمنوں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔ خواتین کو کیا حقوق  دینے ہیں ؟۔ گورنر پنجاب  چوہدری سرور کا کہنا تھا گورنر ہاؤس میں محفل نور مصطفیٰ کا انعقاد ان کے لئے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم نے بھی ہر ادارے کو محافل میلاد کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔ ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ محفل میں قوال حضرات نے بھی کلام پیش کرکے سحر طاری کر دیا۔ 92 نیوز اور وزارت اطلاعات کے اشتراک سے منعقدہ اس محفل میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کی اور ہدیہ نعت سے محظوظ ہوئے۔