Friday, April 26, 2024

گورنر ہاؤس لاہور، عوامی بوجھ سے جھیل کا پل ٹوٹ گیا

گورنر ہاؤس لاہور، عوامی بوجھ سے  جھیل کا پل ٹوٹ گیا
September 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) اتوار کے دن  حسب سابق  گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ، لوگوں کی بڑی تعداد چھٹی کا دن گزارنے گورنر ہاؤس پہنچی، عوام کی کثیر تعداد جھیل کے پل پر جمع ہو گئی،لکڑی کا بنا پل وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا، پل ٹوٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔انتظامیہ کو جھیل کی طرف جانے والا راستہ بند کرنا پڑا۔ حکومت کی جانب سےاتوار کو گورنر ہاؤس کھولنے  کافیصلہ ذہن میں رکھتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد سیرکرنے جاپہنچی ،سیرو تفریح کے لئے آنے والے لاہوریوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔ گورنرپنجاب چودھری سرورکاکہنا تھا کہ ستر سال   میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولاگیا ہے ۔حکومت  نیا نظام لا رہی جس میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔ سیرکےلئے گورنرہاؤس پہنچنے والوں میں اس وقت بدمزگی پھیل گئی جب زیادہ لوگ گزرنے کی وجہ سے جھیل کاپل ٹوٹ گیا، انتظامیہ کو پل کوجانے والاراستہ بند کرناپڑا۔