Friday, May 17, 2024

گورنر ہاؤس سندھ میں اربن فاریسٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب

گورنر ہاؤس سندھ میں اربن فاریسٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب
March 21, 2021

کراچی (92 نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں اربن فاریسٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ کراچی کے مختلف مقامات پر ہزاروں پودے لگائے جائیں گے۔

 اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو سرسبز پاکستان دیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کراچی ماحولیات کی تبدیلی سے متاثر رہا ہے۔ اربن فاریسٹ ہی کراچی کے لیے بہتر ہے۔ ایک بلین مینگروز کا اضافہ ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مینگروز واحد حل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر فاریسٹ لگائیں گے۔ پانچ فیصد اربن فاریسٹ لگے گا۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں فاریسٹ لگے گا۔