Saturday, April 27, 2024

گورنر کے استعفیٰ کا علم نہیں ،کچھ طالبان بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلارہے تھے: شرجیل انعام میمن

گورنر کے استعفیٰ کا علم نہیں ،کچھ طالبان بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلارہے تھے: شرجیل انعام میمن
June 4, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گورنر کے استعفی کا مجھےعلم نہیں،کراچی میں کچھ طالبان بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلارہے تھے جس کا پیسہ دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتا رہاہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  محکمہ تعلیم ، صحت اور دیگر کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھی آپریشن کیا جائےگا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جارہی ہے اور پورے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنایا جائیگا۔