Saturday, April 27, 2024

گورنر کپ گالف ٹورنا منٹ میں اسفند یارخان نے میدان مارلیا

گورنر کپ گالف ٹورنا منٹ میں اسفند یارخان نے میدان مارلیا
September 25, 2016
لاہور(92نیوز)گورنر کپ گالف ٹورنامنٹ میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے بیٹے اور پوتی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں شہداءکے خاندان سے تعلق رکھنے والے فاتح کھلاڑی نے بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبھکیاں قرار دے دیا کہتے ہیں بھارت صرف باتیں کرتا ہے پاکستان سے جنگ نہیں لڑ سکتا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور جمخانہ میں کھیلے گئے تینتیسویں گورنرکپ گالف ٹورنامنٹ کی پہلی پوزیشن اے لیول کے طالب علم 17 سالہ اسفند یار خان نے حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے بیٹے تیمور شبیر تھے جبکہ ان کی بیٹی رحیمہ نے بھی بچیوں کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تیمور شبیر جہاں ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر خوش تھے وہیں فوجی خاندان کا سپوت ہونے کے ناطے انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کی نائنٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی دھمکیوں کو گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا۔ گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر انہوں نے بھارت کے جنگی عزائم کوخود بھارت کیلئے خطرناک قرار دیا۔