Thursday, March 28, 2024

گورنر کا کام سیاسی ملاقاتیں نہیں مشورہ دینا ہوتا ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر کا کام سیاسی ملاقاتیں نہیں مشورہ دینا ہوتا ہے، مرتضیٰ وہاب
January 14, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان اورمشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا کام سیاسی ملاقاتیں نہیں مشورہ دینا ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت کی آفر آج بھی برقرار ہے۔ مرتضیٰ وہاب کی گورنر سندھ اور وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کراچی پیکج اور  شہر قائد کے لئے گئے وعدے بھی یاد دلا دئیے کہا گورنر کا کام سیاسی ملاقاتیں کرنا نہیں ہوتا، گورنر سندھ کو سیاسی کردار سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو اپنا مقدمہ درست انداز میں لڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا کہا کہ ایم کیو ایم کو وزارت پر  سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں، متحدہ کے لئے سندھ حکومت کی آفر آج بھی برقرار ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مینگرووز پلانٹیشن کے سہرا بھی سندھ کو حکومت کو جاتا ہے۔