Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ گروی رکھوا لیا، چودھری محمد سرور

آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ گروی رکھوا لیا، چودھری محمد سرور
December 2, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے گورنر کا عہدہ نہیں لینا چاہتا تھا لیکن پارٹی فیصلے کو قبول کیا۔

چودھری محمد سرور نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔ پرانے پاکستان میں کسی وائس چانسلر کو میرٹ پر تعینات نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج تک میرے کام میں مداخلت نہیں کی۔ اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔ آئندہ بھی پارٹی کا ہر فیصلہ قبول کروں گا۔ ابھی تک کسی نے استعفیٰ طلب نہیں کیا۔

 چودھری محمد سرور بولے آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ گروی رکھوا لیا۔ اوورسیز پاکستانی ہر سال اس سے زیادہ رقم اپنے ملک بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا۔ کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں۔ ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔ پنجاب، کے پی، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔